ایران امریکی دباؤ کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گا: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای

  • اپ ڈیٹ:
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای فائل فوٹو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صیہونی ریاست اور امریکا کو دوسری قوموں کے خلاف کشیدگی اور جنگ پھیلانے والے دو عناصر قرار دے دیا، کہا ہے کہ ایران امریکی دباو کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گا۔

تہران میں امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیرتربیت فوجی جوانوں اور کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم امریکا اور صیہونی ریاست اسرائیل سے نمٹنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور ان کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کی قابل قدر صلاحیتوں اور اندرون اور بیرون ملک میں اس کے وقار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی عزت و وقار میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ملک کے اندر تمام دفاعی سامان کی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ملکی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے غفلت نہیں برتنی۔

install suchtv android app on google app store