سفارتی سطح پر امریکہ کی ناکامی، ٹرمپ کو شمالی کوریا نے نانی یاد دلا دی

  • اپ ڈیٹ:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے، ایک بار پھر شمالی کوریا کے ساتھ اس کے جوہری مذاکرات ناکام ہو گئے، شمالی کوریا کے مطابق امریکا نے اپنا پرانا نظریہ اور رویہ تبدیل نہیں کیا۔

امریکا اور شمالی کوریا کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاملات میں پائے جانے والے تعطل کو دور کرنے کے لئے سویڈن میں ملاقات کی۔امریکی حکام سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے سینئر جوہری مذاکرات کارکم میونگ گل نے کہا کہ امریکا سے جوہری معاملات کے حل کے لیے لچکدار، نئے اور قابل عمل تجویز پیش کرنے کی توقع تھی, لیکن امریکی حکام نے بہت مایوس کیا، امریکا نے اپنا پرانا نظریہ اور رویہ تبدیل نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد یہ ان ممالک کے درمیان ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

install suchtv android app on google app store