ٹائم سکوائر نیویارک پہ کشمیر کو آزاد کرو کا نعرہ لکھ کر ہندوستان کا چہرہ بے نقاب کس نے کیا جانیے اس خبر میں

ٹائم سکوائر نیویارک پہ ’’کشمیر کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لکھ دیا گیا ہے۔ ٹائم سکوائر نیویارک کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے فائل فوٹو ٹائم سکوائر نیویارک پہ ’’کشمیر کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لکھ دیا گیا ہے۔ ٹائم سکوائر نیویارک کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے

ٹائم سکوائر نیویارک پہ ’’کشمیر کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لکھ دیا گیا ہے۔ ٹائم سکوائر نیویارک کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائم سکوائر چوک پر روشنیوں سے کشمیر کے حق میں نعرے لکھ دیے گئے ہیں۔


نعروں میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہوں، اور کشمیریوں کو انسانی حقوق دیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرتے ہوئے نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر اسکرین اشتہار میں ’کشمیر کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگوا دیا۔

س ہفتے کے آخر میں جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ سے خطاب کریں گے تو مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اب بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔


گزشتہ ہفتے کارکنوں کے ایک گروپ نے ہیوسٹن میں ہونے والے 'ہاوی مودی' ایونٹ کے باہر بھی احتجاج کیا تھا۔ پاکستان حکومت کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ٹائم سکوائر نیویارک کی تصویر شئیر کی گئی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی غیر معمولی کوششوں سے مسئلہ کشمیر اب ایک عالمی موضوع بن گیا ہے۔ اعلیٰ سفارتی فورمز میں ایک بار پھر آزاد جموں اور کشمیر کے لوگوں کی آواز سنی جارہی ہے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا، تو دنیا کوپتا چل جائے گا کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ مبصرین کا وفدفوری مقبوضہ کشمیر بھیجے۔


انہوں نے نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹرز میں ملاقات میں گفتگو میں کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے۔بھارت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اس کے کتنے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پرسنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرے۔ کیونکہ غرورلوگوں کو سمجھدار ہونے سے روکتا ہے

install suchtv android app on google app store