اس سے بڑی ریاستی دہشت گردی کی کیا مثال ہوسکتی ہے، ترک صدرنے بھارت کو پھر بے نقاب کر دیا، تفصیل اس خبر میں

 ترک صدرنے بھارت کو پھر بے نقاب کر دیا فائل فوٹو ترک صدرنے بھارت کو پھر بے نقاب کر دیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کی وجہ بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’دنیا میں جتنے بھی جرائم دیکھ رہے ہیں ان کے پیچھے یہ نفرت انگیز تقاریر ہیں جس کا کوئی ٹھوس جواز نہیں‘۔

ترکی صدر نے بھارت میں مسلمانوں سے متعلق کہا کہ ادھر مسلمان کو گوشت کھانے پر بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس سے بڑی ریاستی دہشت گردی کی کیا مثال ہوسکتی ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ’بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بہت بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، جس وقت کرفیو اٹھایا جائے گا تو خونریزی کا خدشہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر سے مسلم اُمہ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store