بالآخر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی امریکہ کے لیے روانہ

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی فائل فوٹو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان نیویارک پہنچ چکے ہیں اور متعدد پہنچ رہے ہیں۔

 صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے علاوہ نیویارک میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ ممتاز صحافیوں اور معروف عالمی اداروں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر امریکی پالیسی ساز اداروں سے وابستہ افراد سے بھی بات چیت کریں گے۔ سیاسی مبصرین کے نزدیک یہ بات چیت خاصی اہمیت کی حامل ہوگی۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایک ایسے موقع پر امریکہ پہنچ رہے ہیں کہ جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور خلیج میں صورتحال کو کافی کشیدہ قرار دیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store