امریکی صدر کی سعودی عرب میں عنایتیں مگر خطے کو خطرہ لاحق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری دیدی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی متحدہ عرب امارات میں بھی تعینات کیے جائیں گے، امریکی ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس دستے صرف دفاعی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ سعودی عرب کی درخواست پر کیا تاہم فوجیوں کی تعداد اور ہتھیاروں کی نوعیت کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

install suchtv android app on google app store