بالآخر امریکہ نے کچھ ہوش کے ناخن لئے، مودی انصاف کے کٹہرے میں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

امریکی عدالت نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طلب کرلیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مود ی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طلب کرلیاہے۔ امریکی عدالت کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کوبھی طلب کیا گیا ہے۔ امریکی عدالت کی طرف سے ان افراد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے پر طلب کیاگیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر افراد کو طلب کر لیا۔

واضح رہےکہ نریندر مودی کو 2014 میں بھی بطور بھارتی وزیراعظم پہلے امریکی دورے پر نیویارک کی عدالت نے گجرات فسادات میں طلب کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store