امریکی وزیر خارجہ کا ہنگامی دورہ سعودی عرب کے بعد اب کیا ہونے جا رہا ہے؟ پڑھیں اس خبر میں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے فائل فوٹو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے اور انہوں نے سعودی تنصیبات پر حملوں کو 'جنگی اقدام' قرار دیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ العصاف نے استقبال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ دورے میں سعودی رہنماؤں سے تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

جدہ پہنچنے پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات حملے نے گلوبل تیل سپلائی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

 طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے نہیں کیا گیا، یہ ایرانی حملہ تھا جو ایک جنگی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض خبروں کے برعکس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ حملے عراق کی جانب سے کیے گئے۔

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا پس منظر

یاد رہے کہ 14 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری یمن میں حکومت اور عرب عکسری اتحاد کے خلاف برسرپیکار حوثی باغیوں نے قبول کی تاہم امریکی صدر نے ٹوئٹس میں اشارہ دیا کہ امریکا جانتا ہے کہ یہ حملے کس نے کیے لیکن وہ سعودی عرب کے جواب کا انتظار کررہا ہے کہ وہ کسے ذمہ دار سمجھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store