طالبان کا حملہ کابل سمیت ایک تہائی افغانستان کو تاریکی میں لے ڈوبا

طالبان نے افغانستان کے صوبے بغلان میں واقع بجلی گھر دا افغانستان بریشنا شرکت کے تین ٹاورتباہ کر دیے فائل فوٹو طالبان نے افغانستان کے صوبے بغلان میں واقع بجلی گھر دا افغانستان بریشنا شرکت کے تین ٹاورتباہ کر دیے

طالبان نے افغانستان کے صوبے بغلان میں واقع بجلی گھر دا افغانستان بریشنا شرکت کے تین ٹاورتباہ کر دیے ہیں۔ جس سے کابل سمیت ملک کا ایک تہائی حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

افغانستان کے صوبے بغلان میں واقع بجلی گھر دا افغانستان بریشنا شرکت ڈی اے بی ایس کے تین ٹاور حملے میں تباہ کر دیے گئے، جس سے کابل سمیت ملک کا ایک تہائی حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، مگر ایک بڑا علاقہ تاحال بجلی کی فراہمی سے محروم ہے۔ ڈی اے بی ایس افغانستان کا سب سے بڑا بجلی گھر ہے اور اطلاعات کے مطابق طالبان نے ان تینوں ٹرانسمیشن ٹاورز کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کے بعد انہیں ریموٹ سے اڑایا گیا جس سے یہ ٹاور تباہ ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وہ بجلی گھروں پر ایسے حملے اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک حکومت بغلان اور قندوز سمیت طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں بجلی فراہم نہیں کرتی۔

install suchtv android app on google app store