امریکا نے ایران پر کونسا جھوٹا الزام لگایا؟ ترجمان ایرانی وزات خارجہ نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

ترجمان ایرانی وزات خارجہ فائل فوٹو ترجمان ایرانی وزات خارجہ

ایران نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو کے الزام کو مسترد کردیا، ایران سعودیہ آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

ترجمان ایرانی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی آئل ریفائنری پر حملے میں ایران ملوث نہیں یہ امریکا کی جھوٹی پالیسی کا حصہ ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں دو آئل ریفائنریز پر ڈرون حملے سے سعودی عرب کی آدھی سے زیادہ آئل پروڈکشن بند ہو گئی تھی، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو نے سعودی عرب میں ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر عائد کر دیا ہے۔

مزید پڑھئے: آئل ریفائنری پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

یاد رہے سعودی عرب کے علاقے بقیق میں واقع معروف آئل ریفائنری پر نامعلوم مقام سے ڈرون حملے داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store