القاعدہ کو بڑا جھٹکا ملا، دنیا میں دہشت کا ایک اور باب کا خاتمہ

امریکا نے اسامہ بن لادن کے بڑے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ے فائل فوٹو امریکا نے اسامہ بن لادن کے بڑے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ے

دنیا بھر میں دہشت کی علامت دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو بڑا جھٹکا ملا ہے۔ امریکا نے اسامہ بن لادن کے بڑے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی، وائٹ ہاوس کے مطابق حمزہ بن لادن کو افغانستان پاکستان ریجن میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکا کیلئے سب سے زیادہ مطلوب عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بڑے بیٹے اور تنظیم کے موجودہ اہم ترین رہنما حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے اکتیس جولائی کو رات گئے دعویٰ کیا گیا تھا لیکن اب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے باقاعدہ تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حمزہ بن لادن گزشتہ دنوں افغانستان پاکستان ریجن میں امریکا کے کاﺅنٹر ٹیرارزم آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا ہے، جس کے ساتھ دنیا میں دہشت کا ایک اور باب کا خاتمہ ہوگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے باعث نہ صرف القاعدہ اہم قیادت سے محروم ہوئی ہے بلکہ گروپ کی آپریشنل صلاحیتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ حمزہ بن لادن نے امریکا اور اتحادیوں سے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکا کی جانب سے حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت ایک ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store