آخرایسی کیا بات ہوئی کہ کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے صدر ٹرمپ سے ملاقات ہی موخر کر دی

کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح فائل فوٹو کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح

 امریکا کے دورے پر کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کو موخر کر کے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے 90 سالہ حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو اچانک طبیعت ناساز ہوجانے پر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے، امیر کویت سرکاری دورے پر امریکا آئے تھے اور ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی طے تھی تاہم طبیعت بگڑنے کے باعث ملاقات کو موخر کردیا گیا ہے۔

کویتی ایوان کے امیر شیخ علی جراح الصباح نے امیرِ کویت کی ناسازی طبیعت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو امریکا کے ایک ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی امریکی صدر سے ملاقات موخر کر دی گئی ہے۔ ملاقات کے نئے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں امیرِ کویت 18 اگست کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کیے گئے تھے تاہم ان کی بیماری کی نوعیت کے حوالے سے مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی جارہی تھیں جس کے باعث مسلسل افواہوں کا بازار گرم رہا تھا۔واضح رہے کہ امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے 2006 میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تھی اور وہ خطے کے تنازعات کے سیاسی اور جمہوری حل کے حق میں اپنی ڈوپلومیٹک پالیسیوں کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store