موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

سب سے بڑے برساتی جنگل دی ایمازون میں آگ بھڑک اٹھی ہے فائل فوٹو سب سے بڑے برساتی جنگل دی ایمازون میں آگ بھڑک اٹھی ہے

کرہ ارض پر پھیپھڑوں کی حیثیت رکھنے والے سب سے بڑے برساتی جنگل ’’ دی ایمازون ‘‘ میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جو تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔

سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگل میں لگی ہوئی اس آگ پر جلد قابونہ پایا گیا تو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جاری جنگ پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

برازیل میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ریسرچ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے جنگلات میں آگ کے پھیلنے کا تناسب خطرناک حد تک تیز ہے۔ رواں سال برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار 843 مرتبہ آگ لگ چکی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہے۔

ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کے سبب برازیل میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جنہوں نے کئی شہروں کو اندھیرے میں ڈبو دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store