شیریں مزاری نے پریانکا چوپڑا کو گھر تک پہنچایا

وفاقی وزیر شیریں مزاری اور  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فائل فوٹو وفاقی وزیر شیریں مزاری اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہہنریٹا فور کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی اداکارہ ” پریانکا چوپڑا کو بطور” امن سفیر“ کے منصب سے معزول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 شیرں مزاری کا اپنے خط میں کہناتھا کہ نام نہاد امن سفیر کی تائید اقوام متحدہ کے اعزاز کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ کا بطورامن سفیررویہ خودامن کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ اقوام متحدہ کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی موجب ہے، جنگی جنون میں مبتلااس خاتون کو"امن سفیر"کے منصب سے معزول کیا جائے، مودی کے نسل کشی منصوبے نے مقبوضہ وادی میں بحرانی کیفیت پیداکی، بھارت آسام میں 40لاکھ مسلمانوں کو شہریت دینے سے انکاری ہے۔

شیریں مزاری کا کہناتھا کہ بھارت نازی عقوبت خانوں کی طرح مسلمانوں کو حراستی مراکز میں قید کر رہا ہے، قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز استعمال کررہی ہیں، بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی کاسلسلہ بھی تیزہوچکا ہے اور پریانکاچوپڑامودی حکومت کے ظلم کی حمایت کررہی ہے، پریانکا نے بھارت کی پاکستان پر حملے کی بھی تائید کی اور اگر پریانکا کو معزول نہ کیاگیا تو یہ منصب جگ ہنسائی کا موجب بنے گا اس لیے بھارتی اداکارہ سے منصب فوری واپس لیا جائے۔

install suchtv android app on google app store