کفر کی حکومت برداشت کی جاسکتی لیکن ظلم کی نہیں، گدی نشین اجمیر شریف کا بھارت کیخلاف بڑا اعلان

کفر کی حکومت برداشت کی جاسکتی لیکن ظلم کی نہیں، گدی نشین اجمیر شریف کا بھارت کیخلاف بڑا اعلان فائل فوٹو کفر کی حکومت برداشت کی جاسکتی لیکن ظلم کی نہیں، گدی نشین اجمیر شریف کا بھارت کیخلاف بڑا اعلان

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی مسلمانوں سے انتہا پسند مودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید سرورچشتی نے اپنے وڈیو بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسا بھارت ہے، یہ کیا ہورہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسا ظلم ہورہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72 ویں یوم آزادی آئی ہے بھارتی مسلمانوں کے لیے؟

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے کہا کہ راجستھان میں گروہ کے تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کا فیصلہ قابل مذمت ہے، چھ ملزموں کو بری کردیا گیا ہے، کیا آسمان سے بھوتوں نے آکر پہلوخان کا قتل کیا؟

سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ پہلو خان کے دو بیٹے اب بھی گائے اسمگلنگ کے الزام میں قید ہیں، بھارت میں کربلا برپا ہے، مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، مسلمان اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن پاک پر متحد ہوجائیں۔

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین کا مزید کہنا تھا کہ کفر کی حکومت برداشت کی جاسکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں،حضرت امام حسین نے حق کی سربلندی کیلئے باطل کے خلاف قیام کی،۔قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

install suchtv android app on google app store