مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج نیویارک میں بند کمرے کا اجلاس ہو گا۔ یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے مقبوضہ علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

پولینڈ کی سفیر جونا ورونیکا نے جو اگست کے دوران سلامتی کونسل کی صد رہیں ، بتایا کہ سلامتی کونسل میں آج ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس بلانے کی درخواست چین نے کی تھی جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ایک خط پہنچایا تھا جس میں سلامتی کونسل کا اجلاس پیرکو بلانے کی درخواست کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store