پانچ روزہ مناسک حج مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر، 25 لاکھ حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا

پانچ روزہ مناسک حج مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر فائل فوٹو پانچ روزہ مناسک حج مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر

پانچ روزہ مناسک حج مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں جہاں رواں سال پچیس لاکھ حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔

ناسک حج کے آخری روز حجاج نے شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن ادا کیا۔ حجاج کرام منیٰ میں دو راتیں قیام کے بعد غروب آفتاب سے پہلے اپنی رہائشی عمارتوں کی طرف روانہ ہوگئے۔

ادھرمذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے ایک بیان میں حجاج کو سہولت، آسانی اور خیریت کے ساتھ فریضہ حج کی تکمیل پرمبارکباد دی۔ انہوں نے حجاج کرام کے لئے کئے گئے شاندار انتظامات پرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہدمحمدبن سلمان، سعودی وزیر حج، امراء اور مکہ مکرمہ کے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store