سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے فائل فوٹو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید اپنے مالک کے حضور سربسجود ہو کر اس دنیا میں عطا کردہ بے پایاں نعمتوں کا شکر بجا لاتے نظر آئے۔

سعودی عرب، امارات اورخلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر آئمہ کرام نے خطبہ عید میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی،انھوں نے خدا کے احکامات کے تحت اس فانی دنیا کی بجائے آخرت کیلئے زندگیاں وقف کرنے کا درس دیا۔

حجاج کرام نماز عید کے بعد منیٰ روانہ ہو گئے جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے، منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا۔ حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔ 

install suchtv android app on google app store