آسام میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ فائل فوٹو بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

آسام میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا ، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں تیج پور کے قریب بھارتی فضائیہ کا سخوئی تھرٹی گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا ۔ گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی اور مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ حکام نے واقعہ کی انکوائری کاحکم دیدیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے اکثر وبیشتر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹ ان کو موت کے تابوت بھی قراردیتے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store