طالبان سمجھوتے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ہم ایک بہترین معاہدے کے لیے تیار ہیں: زلمے خلیل

امریکی وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا فائل فوٹو امریکی وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

امریکا کے خصوصی سفیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوحہ آمد کی خبر دی اور کہا کہ 'طالبان سمجھوتے کے لیے تیار ہوگئے ہیں اور ہم ایک بہترین معاہدے کے لیے تیار ہیں'۔

امریکا کے خصوصی سفیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد بھی طالبان سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوحہ آمد کی خبر دی اور کہا کہ 'طالبان سمجھوتے کے لیے تیار ہوگئے ہیں اور ہم ایک بہترین معاہدے کے لیے تیار ہیں'۔

واشنگٹن میں سفارت ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن الیس ویلز افغانستان اور باہمی تعلقات پر بات کرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کو وزیر اعظم عمران کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران امریکا اور پاکستان کی مشاورت کے پیش نظر یہ امریکی وفد اسلام آباد کا آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوحہ مذاکرات سے امریکا اور طالبان کے درمیان اگر معاہدہ ہوتا ہے تو صدر ٹرمپ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ستمبر میں افغانستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کا دورہ کریں گے تو پاکستان بھی امریکا سے تعلقات میں بہتری ثابت کرنے کے لیے انہیں اسلام آباد آنے پر زور دے گا۔

مئی 2011 میں امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے القائدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور امریکی نیوی سیلز کے وہاں آپریشن کے بعد سے قریبی اتحادی امریکا اور پاکستان کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی تھی۔ تاہم دونوں ممالک میں تعلقات اس وقت دوبارہ بہتر ہونا شروع ہوئے جب پاکستان نے واشنگٹن سے مذاکرات کے لیے طالبان کو آمادہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے طالبان اور امریکا کے درمیان 8 مرتبہ بات چیت ہوچکی ہے اور رواں ہفتے بھی دونوں کی ملاقات طے ہے۔

امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری اس وقت آئی جب گزشتہ ہستے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو پسند کرنے اور ان کے ساتھ امریکی جنگ کے خاتمے کے لیے کام کرنے کا اظہار کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اگر مجھ سے کہا جائے تو 70 سال پرانے تنازع کے حل کے لیے میں مداخلت کرنے کو تیارہوں'۔

install suchtv android app on google app store