برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردارکر دیا، نیا ہدایت نامہ جاری تو کیا مگر کس مقصد کے تحت؟ بڑی خبر آ گئی

برطانیہ فائل فوٹو برطانیہ

برطانیہ نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر کرنے سے روک دیاہے ۔

بھارتی نیوز ایجنسی ”زی نیوز “ کے مطابق مقبوضہ وادی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بھارتی حکومت کی جانب سے امرناتھ یاترا کیلئے آنیوالے یاتریوں اور سیاحوں کو مقبوضہ وادی چھوڑنے کی ہدایت کے بعد برطانوی حکومت نے بھی نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا سفر نہ کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیاہے ۔برطانوی شہریوں کو جموں و کشمیر کا سفر نہ کرنے کا ہدایت نامہ خارجہ اوردولت مشترکہ کے آفس سے جاری کیا گیاہے ۔

برطانوی دفتر خارجہ کا کہناہے کہ نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر مقبوضہ وادی میں بگڑتی ہوئی صورتحال کانہایت باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں جس کے تحت برطانویں شہریوں کے جموں وکشمیر کا سفر کرنے سے متعلق خبردار کیا گیاہے ۔

 

install suchtv android app on google app store