نیوزی لینڈ، دہشت گردی کے متاثرین کی حج کے لیے مکہ آمد

خانہ کعبہ ٖفائل فوٹو خانہ کعبہ

سعودی بادشاہ کی خصوصی دعوت پر نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے حج کی ادائیگی کےلئے مکہ پہنچ گئے ہیں۔

وزارت حج کے سیکرٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے شہداء کے لواحقین کو حکومت کی میزبانی میں حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنا ان کے دکھ کو شیئر کرنے کی کوشش ہے۔ اس کوشش کے نتیجے میں متاثرین کواپنا غم دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے والے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا استقبال کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے متاثرین کا سرکاری حج پر یہ پہلا قافلہ ہے۔ مزید متاثرین بھی اس قافلے میں جلد شامل ہو جائیں گے۔ سعودی عرب میں متعین نیوزی لینڈ کے سفیر جیمز مونرو نے اپنے ملک سے آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا اور سعودی حکومت کی طرف سے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کوششوں پر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store