ترکی میں سکول کی کتابوں میں ایسی بات لکھ دی گئی کہ امریکہ غصے سے آگ بگولا ہوگیا، جانیے پس پشت حقائق

  • اپ ڈیٹ:
ترک گورنمنٹ فائل فوٹو ترک گورنمنٹ

نائن الیون کا سانحہ دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے، تاہم اب ترکی کے پبلک سکولوں کے نصاب میں اس سانحے کے متعلق ایسی معلومات طلبہ کو مہیا کر دی گئی ہیں کہ دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ عرب نیوز کے مطابق ’نورڈک مانیٹر‘ نامی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترکی کے پبلک سکولوں میں جدید تاریخ کی جو کتاب لاگو کی گئی ہے اس میں سانحہ نائن الیون کو قابل جواز قرار دیا گیا ہے اور اس کی توجیح پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس نئی درسی کتاب میں یورپی یونین کو بھی ’مسیحی کلب‘ (Christian Club)قرار دیا گیا ہے۔ 12ویں جماعت کے نصاب کی اس کتاب کے ایک پیراگراف میں لکھا گیا ہے کہ ”امریکہ کو سرد جنگ کے نتیجے میں جو خوداعتمادی حاصل ہوئی اس کے زیراثر وہ باتیں زیادہ کرتا ہے مگر بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور ان پر عملدرآمد کم کرتا ہے۔ وہ بین الاقوامی تعلقات میں خود کو دوسرے ممالک سے بالا سمجھتا ہے۔“

کتاب میں مزید لکھا گیا ہے کہ” یہ فیصلے امریکہ کرتا ہے کہ کن ممالک کو سزا دی جانی چاہیے اور وہ ممالک کے نظام اپنی وضع کردہ تعریف اور حوالوں پر استوار کرنے کا خواہش مند رہتا ہے۔ امریکہ کے یہی اقدامات نائن الیون کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ امریکہ نے نائن الیون کے بعد دنیا میں جو کچھ کیا ہے، اب وہ بذات خود دنیا کے لیے مسائل کا منبع بن گیا ہے۔ آج دنیا کی کئی مشکلات کی وجہ خود امریکہ ہے۔ اس پر مستزاد کہ امریکہ پورے بین الاقوامی سسٹم پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

install suchtv android app on google app store