شمالی کوریا نے پھر امریکی تنبیہ نظر انداز کر دی، میزائلوں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے پھر میزائلو ں کا کامیاب تجربہ کر لیا فائل فوٹو شمالی کوریا نے پھر میزائلو ں کا کامیاب تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے پھر امریکی تنبیہ نظر انداز کر دی۔ شمالی کوریا نے پھر میزائلو ں کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ جنوبی کوریا نے شمالی کو ریا کے میزائل تجربوں کی تصدیق کر دی۔ مزید تجربات کا بھی عندیہ بھی دے دیا۔

ہم کسی امریکا کو نہیں مانتے،،، کچھ ماہ پہلے امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے شمالی کوریا کے سربراہ نے پھر امریکی دھمکیاں اور تنبیہ نظر انداز کر دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے پھر ایٹمی میزائلوں کے کامیاب تجربے کر دئیے شمالی کوریا نے اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو میزائلوں کا جاپان کے سمندر میں تجربہ کیا۔

شمالی کور یا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جن میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے وہ 430 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ شارٹ رینج میزائلوں کو دفاعی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ امریکی حکام نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی تصدیق کر دی ہے ۔ تاہم ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائلوں کے تجربات کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ عالمی مبصرین کے مطابق شمالی کوریا دراصل یہ پیغام دینا چاہتا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنا دفاعی نظام کمزور نہیں ہونے دے گا۔

install suchtv android app on google app store