سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوامریکہ سے ہتھیار خریدنے کی راہ ہموار

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فائل فوٹو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار خریدنے کی راہ ہموار کر دی۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کی منظور شدہ قرار داد کو ویٹو کر دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر قیمت پر سعودی عرب اور یو اے ای کو ہتھیار فروخت کرنے پر بضد۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق کانگریس کی منظور شدہ قرارداد کو ویٹو کردیا۔ قرارداد ویٹو ہونے کے بعد واشنگٹن اپنے اتحادیوں بشمول ریاض اور ابوظہبی کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کر سکے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے رواں برس مئی میں ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے لیے کانگریس کی رائے لیئے بغیر غیر معمولی اقدام اٹھایا تھا۔

جس کا مقصد یمن جنگ میں مصروف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ہتھیاروں کی فروخت تھا۔ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اسلحہ کی فروخت کی تصدیق کی تھی۔ کانگریس اس کی راہ میں رکاوٹ تھی۔ جو امریکی صدر ٹرمپ نے دور کر دی۔

install suchtv android app on google app store