روس کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

روس و جنوبی کوریا کے پرچم فائل فوٹو روس و جنوبی کوریا کے پرچم

روس کی جانب سے ساؤتھ کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر جنگ کا خطرہ منڈ لانے لگا، ساؤتھ کورین ملٹری کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد طیارے فضائی حدود سے نکل گئے۔

ساؤتھ کوریا اور روس کے ما بین حالات کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ساوتھ کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کے روس کے فوجی طیارے ساوتھ

کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملکی سرحد میں داخل ہوئے۔

ساوتھ کورین ملٹری کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد طیارے فضائی حدود سے نکل گئے۔

لیکن 20 منٹ بعد روسی طیارے دوبارہ ساوتھ کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جس کے جواب میں ساوتھ کورین فوج نے وارینگ دیتے ہوئے ہوائی گولہ

باری کی۔

ساوتھ کورین فوجی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پہلی بار ہوئی ہے۔

روس کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store