ایران کی بڑی کامیابی، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سترہ جاسوس گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
ایران و امریکی پرچم فائل فوٹو ایران و امریکی پرچم

ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سترہ جاسوس گرفتار کرلئے، ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق گرفتار کیے گئے جاسوسوں میں سے بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی ادارے کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام، اقتصادی پروگرام اور ایران کے سائیبر نظام میں تخریب کاری کرنا ان کا مقصد تھا۔

انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔

گرفتار کیے گئے جاسوس ميں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزا کی لالچ دیکر جاسوسی پر مبنی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی۔

انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطے کا اعتراف کیا ہے۔

ان افراد کی مزید قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store