سعودی عرب پر خطرات کے پیش نظر شاہ سلمان نے کس فوج کی خدمات حاصل کر لیں؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

  • اپ ڈیٹ:
سعودی فرماں روا شاہ سلمان فائل فوٹو سعودی فرماں روا شاہ سلمان

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے بھی سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ابھرتے ہوئے سنگین خطرے کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں اپنے وسائل اور فوجی دستوں کو تعینات کرے گا۔ان کا کہناہے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ سعودی عرب میں 500 فوجیوں کی تعیناتی گزشتہ ماہ پینٹاگون کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کا حصہ ہے۔گزشتہ ماہ پینٹاگون نے مشرقی وسطیٰ میں ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فوجی کہاں کہاں تعینات ہوں گے۔2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے 2003 میں عراق جنگ کے اختتام پر سعودی عرب سے تمام فوجی واپس بلا لیے تھے۔

install suchtv android app on google app store