مون سون کی آمد ، بنی بنگلہ دیش کے لیے زحمت، سیلاب نے مچائی کتنی تباہی؟ جانیے تازہ صورتحال

 مون سون سیلاب فائل فوٹو مون سون سیلاب

بنگلا دیش بدترین مون سون سیلاب کی زد میں ہے،تئیس اضلاع زیرآب اورچارلاکھ لوگ متاثرہوگئے ہیں،حالیہ سالوں میں بنگلا دیش میں آنے والے سیلابوں میں یہ بدترین سیلاب ہے۔

بنگلا دیش میں حالیہ مون سون بارشوں سے آنے والا سیلاب سنگین صورت اختیار کر گیا۔ دریاؤں کا پانی شہری آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے۔ درجنوں دیہات اور شمالی اور شمال مغربی تئیس اضلاع زیرآب آگئے ہیں جس سے 4لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔تاحال سیلاب سے مالی اور جانی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔

لوگوں نے اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب ہجرت کرلی ہے۔ سیلاب برہم پترا دریا کی جانب سے آنے والے پانی کی وجہ سے سنگین صورت اختیار کرگیا ۔حالیہ سالوں میں بنگلا دیش میں آنے والے سیلابوں میں یہ بدترین سیلاب ہے۔

 

install suchtv android app on google app store