امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

صدر ٹرمپ فائل فوٹو صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کے 4 خواتین تارکین وطن رکن پارلیمنٹ کو واپس اپنے ملک جانے کا طعنہ دینے پر امریکی ایوان نمائندگان میں مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان زیریں اور سینیٹ کے مشترکہ ایوان میں صدر ٹرمپ کیخلاف نسل پرستانہ بیان پر مذمتی قرارداد ڈیموکریٹک رکن جان لیوئس نے پیش کی جو 1960 میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے ساتھ شہری حقوق کی جدوجہد میں شامل تھے۔

جان لیوئس کی صدر ٹرمپ کیخلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد کو کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا جس کے لیے 240 کے ایوان میں سے 187 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جن میں ڈیموکریٹ کے تمام ارکان کے علاوہ ٹرمپ کی جماعت کے 4 اراکین اور ایک آزاد رکن بھی شامل ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ’صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے باعث امریکا میں مقیم مختلف رنگ اور نسل کے لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں نومنتخب تارکین وطن ڈیموکریٹک خواتین رکن پارلیمنٹ کو امریکا چھوڑ کر واپس اپنے آبائی ملک چلے جانے کا طعنہ دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store