شامی اسپتالوں پر فضائی بمباری، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی شدید مذمت

  • اپ ڈیٹ:
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس فائل فوٹو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام کے اسپتالوں پر کی جانے والے حالیہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شام کے مغربی شہروں میں قائم طبی مراکز پر حالیہ دنوں میں فضائی کارروائیاں کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں شعبہ صحت کے کئی اہلکار مارے گئے تھے پر اب تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ مذکورہ حملے کس نے کیے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار فضائی حملے کیے جاچکے ہیں، جس کی زد میں اسپتال، امدادی ٹرکس اور مساجد بھی آئے، جبکہ درجنوں ریسکیو اہلکار بھی مارے جاچکے ہیں۔

اقوا متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے حالیہ فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری انفرا اسٹرکچر جس میں طبّی تنصیبات شامل ہیں ان کا تحفظ لازم ہے۔

install suchtv android app on google app store