قطری فضائیہ کے 2 تربیتی طیارے پرواز کے دوران ٹکرا کر تباہ

قطر فضائیہ کے دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔ تاہم طیاروں کے پائلٹس محفوظ رہے۔ فائل فوٹو قطر فضائیہ کے دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔ تاہم طیاروں کے پائلٹس محفوظ رہے۔

قطر فضائیہ کے دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔ تاہم طیاروں کے پائلٹس محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر فضائیہ کے دو طیاروں کے درمیان تربیتی اُڑان کے دوران خوفناک تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی، جلتے ہوئے طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو کر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

تصادم کے فوری کے بعد پائلٹس نے طیاروں سے بروقت چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر باحفاظت اتر گئے اور اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

واضح رہے کہ قطر کا العدید ایئر بیس جدید ترین جنگی جہازوں سے لیس جہاں سہولیات عالمی معیار کے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جو قطر فضائیہ کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store