امریکہ اور چین کا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

  • اپ ڈیٹ:
امریکہ اور چین کا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق فائل فوٹو امریکہ اور چین کا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

امریکہ اور چین نے دوماہ کے تعطل کے بعد تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔

وائٹ ہائوس کے اقتصادی مشیر لیری کدولو نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ اور چین کے تجارتی حکام کے درمیان ٹیلی فون پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور اسے مذاکرات کے نئے دور کاآغاز قرار دیا جارہا ہے کیونکہ فریقین نے ایک سال سے جاری تجارتی اختلافات کے خاتمے کے لئے معاہدہ کرنے پراتفاق کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں فریق بالمشافہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے کوحتمی شکل دینے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store