متحدہ عرب امارات کا یمن میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
متحدہ عرب امارات کا یمن میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک میں کسی بھی فوجی کارروائی کی بجائے قیام امن کی حکمت عملی پر عملدرآمد میں مدد فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عدن کی جنوبی بندرگاہ اور مغربی ساحلی علاقے سمیت مختلف علاقوں سے اپنے بعض فوجیوں کا انخلاء کردیا ہے۔

یمنی افواج نے صوبہ الحدیدہ میں سعودی ڈرون طیارہ مارگرایا

گزشتہ دنوں یمنی افواج نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے، جو سویڈن امن سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرواز کررہا تھا۔

یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک یمنی فورس نے دسیوں ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ سوئیڈن سمجھوتے کے تحت دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں فائربندی کا نفاذ عمل میں آیا تھا جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے اس سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store