دوحہ: افغان دھڑوں کے دو روزہ باہمی مذاکرات

دوحہ میں افغان طالبان سمیت مختلف افغان دھڑوں کی بیٹھک پھر لگ گئی ہے۔ فائل فوٹو دوحہ میں افغان طالبان سمیت مختلف افغان دھڑوں کی بیٹھک پھر لگ گئی ہے۔

پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ دوحہ میں قطر اور جرمنی کی میزبانی میں افغان دھڑوں کے دو روزہ باہمی مذاکرات کی بیٹھک لگ گئی۔ مذاکرات میں افغان طالبان کی شرط پر کابل حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں۔

پاکستان کی کوششوں سے افغان امن عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر اور جرمنی کی میزبانی میں دوحہ میں افغان طالبان سمیت مختلف افغان دھڑوں کی بیٹھک پھر لگ گئی ہے۔

دو روزہ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے اپنی ذاتی اور مساوی حیثیت میں شامل ہوں گے۔

بات چیت طالبان کی شرائط پر ہو رہی ہے کیونکہ اس بات چیت میں کابل حکومت کا کوئی نمائندہ سرکاری حیثیت میں شرکت نہیں کرے گا۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانوں کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرت کی میزبانی کرنے پر قطر اور جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔

قطر میں افغانوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات اس وقت منسوخ ہو گئے تھے جب فریقین میں ان مذاکرات کے شرکا کے بارے میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔

install suchtv android app on google app store