دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم اداس شاعر بن بیٹھے، جانیے وجہ

شیخ محمد بن راشد المختوم اور شہزادی حیا بنت حسین فائل فوٹو شیخ محمد بن راشد المختوم اور شہزادی حیا بنت حسین

گزشتہ دنوں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی چھٹی بیوی شہزادی حیا بنت حسین ملک سے فرار ہو کر جرمنی چلی گئیں اور وہاں پناہ کی درخواست دے دی جو منظور بھی کر لی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ وہ جرمنی سے لندن منتقل ہو چکی ہیں اوروہاں کسی خفیہ جگہ پر رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں بھی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزادی حیا متحدہ عرب امارات میں تعینات جرمن سفیر کی مدد سے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ شیخ محمد بن راشد المختوم نے جرمنی سے اپنی اہلیہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا جو مسترد کر دیا گیا۔ اب شیخ محمد بن راشد المختوم، جو اچھے شاعر بھی ہیں، نے ایک نظم کی صورت میں اپنی بیوی کی بے وفائی کا دکھ بیان کیا ہے۔


شیخ محمد نے ’تم زندہ رہے، تم مر گئے‘ کے عنوان سے لکھی گئی نظم میں کہا ہے کہ ”او بے وفا، تو نے اس اعتماد کے ساتھ بے وفائی کی ہے جو بہت گراں قدر تھا، اب تمہارا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ تمہارے جھوٹ بولنے کے دن پورے ہوئے اور اب ہم کیا تھے اور تم کیا ہو، یہ باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ تم نے اپنے گھوڑے کی لگام نکال دیں اور تم بے قابو ہو گئیں۔ اب میرے نظر میں تمہاری کوئی عزت نہیں، جاﺅ اس کے پاس، جس کے ساتھ تم وقت گزارتی رہی ہو۔ اب مجھے کوئی پروا نہیں کہ تم زندہ رہو یا مرجاﺅ۔“

ذرائع کے مطابق شیخ محمد بن راشد کو یہ نظم لکھنے کے لیے ان کے سب سے بڑے بیٹوں نے کہا اور اپنے باپ کو اس کام کے لیے ہمت دلائی۔ واضح رہے کہ شہزادی حیا اپنے ساتھ اپنے دو بچوں 7سالہ شہزادہ زید اور 11سالہ شہزادی الجلیلہ کو بھی لے گئی اور عرب میڈیا کے مطابق گھر سے فرار ہوتے وقت 3کروڑ 10لاکھ پاﺅنڈ کی رقم بھی ساتھ لے گئی تھیں تاکہ کسی مغربی ملک میں جا کر نئے سرے سے زندگی شروع کر سکیں۔

install suchtv android app on google app store