روس کے علاقے سائبیریا میں سیلاب سے تباہی مچ گئی

روس کے علاقے سائبیریا میں سیلاب فائل فوٹو روس کے علاقے سائبیریا میں سیلاب

روس کے علاقے سائبیریا میں طوفان، بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

سائبیریا کے جنوبی علاقے میں سمندری طوفان اور موسلادھار بارشوں کے بعد گاؤں اور قصبے زیر آب آگئے۔ سیلابی پانی سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کئی فٹ پانی میں ڈوبے گھروں میں پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹروں اور امدادی کارکنوں کی مدد سے نکالا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوٹن بھی متاثرہ علاقے کے دورہ پر پہنچ گئے اور فضائی جائزے میں نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید بارش اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store