سعودی شہر نجران میں یمنی فوج کا حملہ: کتنے سعودی فوجی ہوئے ہلاک ؟

سعودی فوجیوں کی ہلاکت فائل فوٹو سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی افواج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سعودی جنگی حکمت عملی اور ان کے مقاصد کو ناکام بنادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی افواج نے سعودی سرحدی شہر نجران میں ایک فوجی اجتماع پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی افواج نے سعودی جنگی حکمت عملی اور ان کے مقاصد کو ناکام بنانے کا دعوا کیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی اتحادی افواج 2015ء سے یمن کے مظلوم اور نہتے عرب عوام کا قتل عام کر رہی ہیں جس سے ہزاروں لوگ شہید اور زخمی جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ یمن کے حوالے سےعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی دباو کی وجہ سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store