پاکستان کی کاوشوں سے افغان امن عمل آگے بڑھنے لگا

پاکستان کی کاوشوں سے افغان امن عمل آگے بڑھنے لگا ہے فائل فوٹو پاکستان کی کاوشوں سے افغان امن عمل آگے بڑھنے لگا ہے

افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان میں امن مذاکرات کا ساتواں راؤنڈ جاری ہے۔ امریکا کی نمائندگی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں۔

پاکستان کی کاوشوں سے افغان امن عمل آگے بڑھنے لگا۔ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان میں امن مذاکرات کا ساتواں راونڈ جاری ہے۔ امریکا کی نمائندگی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں جبکہ طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی کے سپرد ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مذاکراتی عمل شروع ہونے کی تصدیق کی ۔ دوحہ میں ہونے والی بات چیت میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء، مستقبل میں افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کابل کے غیر اعلانیہ دورے پر پہلی ستمبر تک امن ڈیل کے طے ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔ اس وقت دونوں فریقین میں متعدد چیزوں پر ڈیڈ لاک موجود ہیں۔

قطر کے دارالحکومت میں امریکی مندوب زلمے خلیل زاد اب تک افغان طالبان کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ چھ راؤنڈ کر چکے ہیں، دونوں فریقین بات چیت کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے پاکستان بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store