ازبک صدر کی بیٹی نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر واپس کردئیے

 ازبک صدر کی بیٹی گلنارا کریموف فائل فوٹو ازبک صدر کی بیٹی گلنارا کریموف

کرپشن کے الزام میں جیل میں سزا کاٹتی ہوئی ازبک صدر کی بیٹی نے عوام سے لوٹا ہوا مال واپس قومی خزانے میں جمع کروا دیا جبکہ سوئس حکام نے بھی ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ازبکستان کے پہلے صدر کی بیٹی گلنارا کریموف نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے۔

جیل میں قید گلنارا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رقم کے غیرقانونی حصول کا اعتراف کرتی ہیں۔

گلنارا کریموف نے یہ رقم ازبکستان میں کاروبار کے خواہاں افراد سے لوٹی تھی،ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی یہ رقم اب ازبک حکومت کی تحویل میں ہے۔

دوسری جانب سوئس حکام نے بھی گلنارا کریموف کی جانب سے غیرقانونی طور پر منتقل کئےگئے تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز ازبکستان کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئس حکام نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گلنارا کے قریبی رشتہ دار کو بھی جیل میں قید کر رکھا ہے، گلنار کریموف کے سوئس وکیل نے بھی ان کے بیان کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے گلنارا کریموف ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی بیٹی ہیں اور اس وقت ازبکستان میں پانچ سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store