امریکا نے ایران کیخلاف سائبر جنگ شروع کردی

امریکا نے ایران کیخلاف سائبر جنگ شروع کردی ہے فائل فوٹو امریکا نے ایران کیخلاف سائبر جنگ شروع کردی ہے

امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ شروع کردی، واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ اور میزائل لانچ سے متعلق کمپیوٹرسسٹم غیر فعال کردیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملوں کی منظوری دی جس کے بعد سائبر حملوں سے راکٹ اور میزائل لانچرز کنٹرول کرنے والے ایرانی کمپیوٹر سسٹم کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے ردعمل میں کیے گئے، جبکہ سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی سائبر فورس کے حملے محض ڈرون گرائے جانے کا ردعمل نہیں بلکہ گزشتہ چند ماہ سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر کیے گئے سائبر حملوں کا جواب بھی ہیں۔

تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک ہے،مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو کم کرنے کیلئے دیگر عالمی قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store