گلبدین یارنے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار فائل فوٹو افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے اُن کے جنگ سے تباہ حال ملک میں جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

افغانی وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے بھوربن، مری میں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

گلبدین حکمت یار نے کہاکہ امریکہ بھی طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کررہا ہے۔

انہوں نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا اور ایک بار پھر کہاکہ افغانستان کے عوام کو اُن کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

حکمت یار نے افغانستان کے سیاسی اور مذہبی رہنمائوں پر زور دیا کہ افغانستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

install suchtv android app on google app store