چینی احتجاج نے مثال قائم کردی۔۔۔دیکھئے ویڈیو میں

 ہانگ کانگ کے لوگوں نے ایک نئی مثال قائم کردی ہے فائل فوٹو ہانگ کانگ کے لوگوں نے ایک نئی مثال قائم کردی ہے

چین کے زیر انتظام خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں مجرموں کی چین کو حوالگی کے خلاف احتجاج کے دوران جب ایک ایمبولینس آئی تو لاکھوں لوگوں نے اس کیلئے راستہ بنا کر پوری دنیا کیلئے مثال قائم کردی۔

چین کے زیر انتظام خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں ایک نیا قانون منظور کیا جارہا ہے جس کے تحت مجرموں کو چین کے حوالے کیا جاسکے گا۔ ہانگ کانگ کے شہری گزشتہ کچھ عرصے سے اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز اس نئے قانون کے خلاف ہانگ کانگ میں 20 لاکھ لوگوں نے احتجاج کیا جو خطے کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ تصور کیا جارہا ہے۔

خطے کے سب سے بڑے احتجاج کے دوران جب ایک ایمبولینس آئی تو لاکھوں مظاہرین نے اس کیلئے راستہ چھوڑ دیا اور ایسے پیچھے ہوتے چلے گئے کہ پوری دنیا بالخصوص پاکستانیوں کیلئے مثال قائم کردی ۔

install suchtv android app on google app store