مودی نے ٹرمپ کو دکھائی ہری جھنڈی، دوریاں بڑھ گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پر تناؤ کے شکار بھارت نے جواباً 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکا کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح پر اضافہ کردیا، بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیبوں کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے درآمد ہونے والی 28 اشیاء پر ڈیوٹی ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پہلی فہرست میں 29 اشیاء تھیں تاہم بعد میں کیکڑے کی ایک قسم کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی مراعات کی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store