سعودی اتحادی افواج کا یمنی عوام پر جارحیت بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: تحریک انصاراللہ

 سعودی اتحادی افواج کی یمنی عوام پر جارحیت بند نہیں ہوئی ہے فائل فوٹو سعودی اتحادی افواج کی یمنی عوام پر جارحیت بند نہیں ہوئی ہے

یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت بند ہونے تک یمنی افواج کے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے، اتحادی افواج کا یمنی عوام پر جارحیت بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ یمنی افواج کے ڈرون حملے ملک کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہیں۔ سعودی اتحاد کے پاس جارحیت بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

انصار اللہ نے تمام ایئرلائنز اور عام شہریوں کو سعودی ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا یمنی افواج کا قانونی اور جائز حق ہے۔ یمنی فوج نے گزشتہ روز جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ایئر پورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں مذکورہ ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔




install suchtv android app on google app store