غوطہ زنی کے دنیا کے سب سے بڑے تفریحی مرکز کے قیام کا آغاز

غوطہ زنی کے دنیا کے سب سے بڑے تفریحی مرکز کے قیام کا آغاز فائل فوٹو غوطہ زنی کے دنیا کے سب سے بڑے تفریحی مرکز کے قیام کا آغاز

غوطہ زنی کا مرکز ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں ہوگا، افتتاح 2020ء میں کیا جائے گا، مرکز قائم کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار بوئنگ 747 کو 70میٹر تک سمندر میں اتارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے محکمہ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں غوطہ زنی کے سب سے بڑے تفریحی مرکز کے قیام کا آغاز کردیا گیا، بوئنگ 747 کو 70میٹر تک سمندر میں اتار دیا گیا۔

محکمہ سیاحت کے سربراہ اور وزیر صنعت و تجارت زاید الزیانی نے دیار المحرق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت پورے علاقے میں بحرین منفرد سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غوطہ زنی کا مرکز قائم کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار بوئنگ 747 کو 70 میٹر تک سمندر میں اتارا گیا ہے، اس کی بدولت سیاحوں اور غوطہ خوروں کو منفرد قسم کا ماحول میسر آئے گا۔

زاید الزیانی کا کہنا تھا کہ غوطہ زنی کا مرکز ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں ہوگا۔ اخبارکے مطابق الزیانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غوطہ زنی کا یہ عالمی مرکز ہمارے لئے فخر کا باعث ہے، یہ ماحول دوست ہے۔

محکمہ سیاحت کے سربراہ و وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری اور نجی شعبوں میں شراکت کا مثالی نمونہ ہے۔ سیاحوں سے کوئی فیس نہ وزارت لے گی اور نہ ہی محکمہ سیاحت کسی طرح کی کوئی فیس عائد کرے گا۔

install suchtv android app on google app store