خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ

خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ فائل فوٹو خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ

خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2 بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھروانے کے بعد سنگاپور کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران خلیج عمان میں دونوں تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوگیا جس کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی تاہم دونوں بحری جہازوں سے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں امریکی بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق کردی، بحری جہاز امریکی ففتھ فلیٹ کا حصہ تھے جب کہ حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

واضح رہے ایک ماہ پہلے بھی خلیج عمان میں اسی طرح کے حملے میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد برطانوی مرین سیفٹی گروپ کی جانب سے دوبارہ ایسے واقع کے رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا

install suchtv android app on google app store