شمالی کوریا کے سربراہ نے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جو عدے کیے ہیں اسے وہ پورا کریں گے۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے چند جھوٹے میزائل فائر کیے جس سے ان کے کچھ لوگ اور دیگر پریشان ہوئے تاہم اُن میزائل تجربات نے انہیں کچھ نہیں کیا، شاید کم جونگ نے مجھے سگنل دیا ہے۔

امریکی صدر ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شنزو ایبے سے ہونے والی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

امریکی صدر گولف کھیلنے کے لیے موبارا کنٹری کلب پہنچے جہان ان کا استقبال جاپانی وزیراعظم نے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور شنزوایبے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔

install suchtv android app on google app store