اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے فائل فوٹو اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے

اقوام متحدہ کے تحت مشرق قریب کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اور ورکس ایجنسی کے سیکرٹری جنرل پیئر کرنبہل نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیئر کرنبہل نے کہا ہے کہ اس خطے کے لیے مالی امداد حا صل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔

انہوں نے اسی دن غزہ کی پٹی پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اس خطے میں 13 لاکھ فلسطنی پناہ گزینوں کو خوراک اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

وہ باعزت اور مستحکم زندگی نہیں گزار رہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کا عمل نہیں رکنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق قریب کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اور ورکس ایجنسی متعلقہ فریقوں کے ساتھ امداد کے حصول کیلئے رابطہ جاری رکھے گی۔

install suchtv android app on google app store