لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پرہے ملک تقسیم کا شکار ہوسکتا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر ہے جو مستقل تقسیم کا باعث بن سکتی ہے فائل فوٹو اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر ہے جو مستقل تقسیم کا باعث بن سکتی ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر ہے جو مستقل تقسیم کا باعث بن سکتی ہے۔

لیبیا کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے غسان سلام نے سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے تخمینے کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد اہم علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چار لاکھ سے زائد افراد جھڑپوں کی وجہ سے براہ راست طورپر متاثر ہورہے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریز نے لیبیا کے معاملے پر سلامتی کونسل میں اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store